راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)محکمہ صحت ضلع راولپنڈی کی لاپرواہی اور بد انتظامی کے باعث ایک بار پھر انٹی ڈینگی مہم کیلئے بھرتی سینٹری پٹرول خواتین اور مرد ورکرز تربیت یافتہ ہونے کے باوجود تنخواہیں نہ ملنے کیخلاف سڑکوں پر احتجاج پر مجبور ہوچکے ہیں۔کمشنر اور ڈی سی او دفاتر کے باہر احتجاجی مظاہروں کے بعد اب مری روڈ پر احتجاج کیلئے منصوبہ بندی کررہے ہیں۔لیکن محکمہ صحت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔