• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

FATF کی 21 شرائط پر عمل مکمل، گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے27نکاتی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں بڑی پیش رفت کرتے ہوئے اکیس شرائط پر مکمل عمل درآمد مکمل کرلیا ہے۔

آئندہ سال پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کے امکانات روش ہوگئے ہیں جبکہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے باقی ماندہ چھ نکات پر مکمل عمل درآمد کیلئے مزید تین سے چار ماہ کا وقت دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذ رائع کے مطا بق رواں سال پاکستان نے اب تک ایف اے ٹی ایف کے مزید سات سفارشات پر مکمل عمل درآمد مکمل کرلیا جس کے بعد پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کی ستائیس شرائط میں سے اکیس سفارشات پر مکمل عمل درآمد کرلیا جبکہ چھ نکات پر جزوی عمل درآمد کیا جاچکا ہے جس کے باعث پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالے جانے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کا کوئی خدشہ نہیں،ذرا ئع کے مطابق پاکستان کو ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کیلئے مزید تین سے چار ماہ کا وقت دیئے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کے ستائیس نکات پر عمل درآمد کررہا ہے۔

پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں،ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کیلئے قانون سازی کی گئی،منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے انسداد دہشتگردی اور انسداد منی لانڈرنگ قوانین کو سخت کیا گیا،کمپنیز ایکٹ اور میوچل لیگل اسسٹنس قوانین منظور کئے گئے۔

تازہ ترین