• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، استاد کو قتل کرنے کے الزام میں 9 افراد گرفتار

 پیرس(اے ایف پی)فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے مضافات میں ایک استاد کو قتل کرنے کے الزام میں 9افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا،ذرائع کاکہنا ہے کہ استاد کو 18 سالہ چیچن شہری نے قتل کیا جسے بعد ازاں کانفلا نس سینتے میں جائے وقوعہ کے قریب پولیس نے ہلاک کردیا۔اے ایف پی کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانول میکرون نے اس حملے کو دہشتگرد قرار دیا ہے۔پولیس کے مطابق 47 سالہ تاریخ کے استاد نے کلاس میں آزادی اظہار رائے کے تحت اپنے شاگردوں کو گستاخانہ خاکے دکھائے تھے۔فرانسیسی صدر نے کہا کہ وہ اساتذہ کے دفاع کیلئے تیار ہیں،یورپی یونین کمیشن کے سربراہ اورسلا وان در نے استاد کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ استاد اور فرانس سمیت یورپ بھر کے ساتھ ہے۔

تازہ ترین