• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان، آرمینیا کا 1 اور جنگ بندی کا اعلان


آذربائیجان اور آرمینیا نے ایک اور عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سیز فائر پر مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے عمل درآمد ہو گا۔

روس کے وزیرِ خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی کے معاملے پر آرمینیا اور آذربائیجان کے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

روسی وزیرِ خارجہ نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران گزشتہ ہفتے روس میں ہونے والے سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیا۔

روسی وزیرِ خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان تنازع کے حل کے لیے جامع مذاکرات کی اہمیت پر اتفاق ہوا ہے۔


واضح رہے کہ ناگورنو کاراباخ کے تنازع پر دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ماہ جھڑپیں شروع ہوئی تھیں، ان جھڑپوں میں اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین