• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے خود تسلم کیا اب اصلی وزیراعظم آئے گا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سمیت تمام وزراء اپنا کام نہیں کر رہے، انہوں نے خود مان لیا کہ اب اصلی وزیراعظم آئے گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جو کہتے ہیں گھبرانا نہیں وہ اندر سے اتنا ہی گھبراتا ہے، عمران خان نے کہا کہ کیسز تیز چلیں گے کیا وہ عدلیہ پر الزام لگارہے ہیں۔


وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز کے تحت کرسیوں میں فاصلہ رکھا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نااہل ہوچکی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ آصف علی زرداری اسپتال میں موجود ہیں، ان کے وارنٹ بدنیتی کے تحت جاری کیے جارہے ہیں۔

وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ آصف زرداری کو میڈیکل بنیاد پر ضمانت ملی ہے، اس ظلم کو عوام مزید برداشت نہیں کریں گے۔

تازہ ترین