آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مراد علی شاہ کو اب کورونا وائرس کے کیس نظر نہیں آ رہے، فردوس شمیم

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور ان کے حواریوں کو اب کورونا وائرس کے کیس نظر نہیں آ رہے۔

انصاف ہاؤس کراچی میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ نالائقِ اعلیٰ وزیرِ اعظم سے ہاتھ جوڑ کر مکمل لاک ڈاؤن کا کہہ رہے تھے، ناصر شاہ بڑے بڑے بول بولتے تھے، انہیں اب سانپ سونگھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کی آبادی 1 کروڑ 68 لاکھ ہے، لالہ موسیٰ خیل کی آبادی 27 لاکھ ہے، جہاں سے بلاول بھٹو زرداری اور قمر زمان کائرہ جلسے میں آئے، جبکہ مریم نواز اور مولانا لاہور سے آئے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پاکستان ڈکیت موومنٹ کا ایک ڈاکو اور ایک لٹیرا دونوں اسپتال میں ہیں، ایک لندن میں دوسرا کراچی میں زیرِ علاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا بھول گئے کہ جب انہیں امریکا سے پیسے مل رہے تھے، تب مولانا امریکا کی تعریف کرتے تھے، کل مولانا امریکا کو للکار رہے تھے۔


پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے تو کبھی کشمیر کا ذکر ہی نہیں کیا، مولانا کا دہرا معیار عوام کے سامنے ہے، جو منتخب نہیں ہوا اس نے طوفانِ بدتمیزی کھڑا کیا ہوا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اجازت دیتے ہیں تو ہم بھی جلسے کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید