پی ٹی آئی رہنما 18 اکتوبر کو کراچی کے باغِ جناح میں منعقدکیے جانے والے جلسے پر وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر برس پڑے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے قول اور فعل میں تضاد ہے۔
کراچی میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ایک طرف لوگوں کو ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا اور لوگ مر رہے ہیں، دوسری جانب کراچی میں کے جلسے کی تیاری کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ زندگی کی بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کا معاملہ ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر خرم شیر زمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ حکومت عوام کو بے وقوف بنا رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور ان کی جماعت وزیرِ اعظم عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ، ہم ان جلسوں کی مذمت کرتے ہیں۔