سرائے سدھو (نامہ نگار) 2مسلح ڈاکوئوں کی دوران ڈکیتی خاتون سے زیادتی، سونا اور نقدی لوٹ کر فرار، مقدمہ درج، خاتون میڈیکل کے لئے ہسپتال منتقل ‘ڈی پی او نے متاثرہ خاندان کو حفاظت فراہم کرنے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے سدھو کی حدود موضع باگڑ سرگانہ ٹیڈی پل کے قریب آٹھ مسلح ڈاکو محمد اقبال نوناری کے گھر ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئےاور اس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ایک چار پائی سے باندھ دیا اور اس کی بیوی کو ایک کمرے میں لے جا کر دو ڈاکوئوں نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ ان کے دیگرچھ مسلح ساتھی بچوں اور اس کے شوہر کو زد و کوب کرتے رہے، ڈاکو گھر سے آدھا تولہ سونا اورنقدی دس ہزار روپے بھی لوٹ کر لے گئے، پولیس پر کارروائی میں لیت و لعل کا الزام، اہل علاقہ نےشدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلی پنجاب، آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال واقعہ کا فوری نوٹس لیں، پرچہ درج کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔