• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی ریجن کی جامعہ مساجدکی سکیورٹی غیرتسلی بخش قرار

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)حساس ادارے کی جانب سےراولپنڈی ریجن کی جامعہ مساجدکی سکیورٹی کوغیرتسلی بخش قراردے دیا گیا۔ گزشتہ ماہ صوبہ کے حساس ادارے کی جانب سے راولپنڈی ریجن میں واقع 120جامعہ مسجدوں کا نمازجمعہ کے دوران حفاظتی انتظامات کے حوالے سے سپیشل سیکورٹی آڈٹ کیاگیا جس کے مطابق نمازجمعہ کی ادائیگی کے دوران ان مساجدمیں سیکورٹی کے حوالے سےانتظامات تسلی بخش نہیں پائے 4گئے جنہیں فوری طورپرفول پروف اور بہتر بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔سیکورٹی آڈٹ کے مطابق راولپنڈی ریجن کی جن120مسجدوں کاسیکورٹی آڈٹ ہواان میں سے 59 مساجدمیں کلوزسرکٹ ٹی وی کیمرے نصب نہیں ،51 میں پولیس اہل کاروں کی ڈیوٹیاں نہیں،109میں پرائیویٹ سیکورٹی گارڈتعینات نہیں، ۔97میں میٹل ڈیکٹیکٹرزکا استعمال نہیں کیاجارہا،86میں جامہ تلاشی کابندوبست نہیں، 93میں پارکنگ کاانتظام نہیں،105مساجدمیں وینٹج پوائنٹ ڈیوٹی کابندوبست نہیں کیاجارہا ۔راولپنڈی ریجنکی کسی بھی مسجدمیں نمازجمعہ کے وقت واک تھروگیٹس نہیں لگائے جارہے ۔
تازہ ترین