• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مضبوط عورتیں کبھی نہیں ہارتیں، سونیا حسین

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے سوشل میڈیا پر خواتین کے لیے معنی خیز پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مضبوط عورتیں کبھی نہیں ہارتی ہیں۔

اکثر سوشل میڈیا پر موقع کی مناسبت سے معنی خیز پیغامات جاری کرکے مداحوں کے دل جیتنے والی نامور اداکارہ سونیا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک بولڈ تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ نے سُرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


سونیا حسین کی پوسٹ دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ اُن کے کسی نئے پراجیکٹ کے لیے کیے گئے شوٹ کی تصویر ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’مضبوط اور باہمت عورتیں کبھی ہار نہیں مانتی ہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’کسی بھی چیز میں ناکامی کے بعد ہمیں صرف ایک کپ کافی اور تھوڑے آنسو بہانے کے ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہم عورتوں کا دل ہلکا ہوسکے لیکن اُس کے بعد ہم ہمیشہ زیادہ طاقت اور ہمت کے ساتھ واپس آتے ہیں۔‘

سونیا حسین نے مزید لکھا کہ ’میری سپورٹ تمام طاقتور اور باہمت عورتوں کے ساتھ ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ ’گرل پاور‘ بھی استعمال کیا۔

اداکارہ نے 19 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویر پوسٹ کی ہے جسے اب تک 41 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ مداحوں کی جانب سے اُن کے اس معنی خیز پیغام کو خوب سراہا بھی جارہا ہے۔

واضح رہے کہ سونیا حسین نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں عشق زہے نصیب، ایسی ہےتنہائی، سُرخ جوڑا ، کتنی گرہیں باقی ہیں سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں جبکہ اس وقت سونیا حسین ڈرامہ ’محبت تجھے الوداع ‘ میں ’اُلفت‘ کا کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں جو ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین