• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو شیئرنگ چینی ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان میں بحال کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ 9 اکتوبر کو پاکستان میں بند کی جانے والی چینی ویڈیو شیئرنگ ایپٹک ٹاک کو آج ملک بھر میں بحال کردیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک انتظامیہ نے غیراخلاقی مواد پرقابو پانےکےاقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کےاجلاس میں ٹک ٹاک انتظامیہ کےاقدامات کا جائزہ لینے کےبعدٹک ٹاک کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہوگئی، اُن کا کہنا ہے کہ غیراخلاقی موادکی مسلسل نگرانی اورایسےاکاؤنٹس معطل کرنےکامقامی نظام بنادیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ 9 اکتوبر کو پی ٹی اے نے عوامی شکایات پرچینی ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو پاکستان بھر میں بند کردیا تھا۔

پی ٹی اے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا فیصلہ غیر اخلاقی مواد کے باعث کیا گیا تھا۔ 

تازہ ترین