کراچی پولیس کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف مقدمے کے مدعی وقاص احمد پر انسداد دہشت گردی کی ایف آئی آر سے لاعلم نکلی، اعلیٰ حکام نے متعلقہ تھانے کو ایف آئی آر ڈھونڈنے کا حکم دے دیا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی پریس کانفرنس میں وقاص احمد کیخلاف سپر ہائی وے تھانے میں مقدمے کے اندراج کا دعویٰ کیا تھا۔
مریم نواز کا دعویٰ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وقاص احمد کے خلاف سپرہائی وے تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ وقاص احمد کو انسداد دہشت گردی کی عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے دعوے کی سچائی تلاش کررہے ہیں۔
پولیس حکام نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایف آئی آر موجود ہو وہ سیاسی لوگ ہیں ان تک پہلے پہنچ گئی۔