• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے شہری حکومت قائم کی جائے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری اور نارتھ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کا دورہ اورعہدیداران سے ملاقاتیں کیں، ملاقات میں فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے رضا حسین، عمران ہارون، ادریس گگی، جاوید غوری، مسرور علوی، ریحان ذیشان، محمد بابر خان، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے فیصل معیز خان، اختر اسماعیل، نعیم حیدر، فاروق کھتور، عبدالرحمن فدا، فاروق نعمت اللہ، زاہد عسکری ودیگر بھی موجود تھے، حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کے مسائل کے حل کرنے کے لیے با اختیار شہری حکومت قائم کی جائے۔

تازہ ترین