• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹروں کو فوری اضافی ہائوس جاب دینے کا حکم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری، پرائیویٹ و غیر ملکی میڈیکل کالجز سے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹروں کو فوری اضافی ہائوس جاب دینے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان سرکاری، پرائیویٹ و غیر ملکی میڈیکل کالجز سے ایم بی بی ایس کرنے والے ڈاکٹروں کو سیٹوں کی دستیابی کے مطابق ایک ماہ کے اندر اضافی (بغیر مشاہرہ) ہائوس جاب دیں۔ یہ اقدام ڈاکٹروں کا قیمتی وقت بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔
تازہ ترین