• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


اسپین کے طبی ماہرین نے کورونا وائرس کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہونے والے عملے کی خصوصی تھراپی شروع کردی جسے ’ڈونکی تھراپی‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اسپین کی غیرسرکاری تنظیم ’البریتو فلیز‘ نے کورونا مریضوں کی خدمت اور اُن کا علاج کرنے والے طبی عملے کو ذہنی دباؤ اور تناؤ سمیت پریشانی سے نکالنے کے لیے تھراپی کا آغاز کیا۔

این جی او کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس تھراپی میں طبی عملے کو روزانہ کچھ وقت گدھوں کے ساتھ رکھا جاتا ہے، رضاکار گدھوں کو کھلاتے، پیار کرتے اور اُن کے ساتھ کھیلتے ہیں۔

پریشان رضاکار گدھوں کو اپنے ہمراہ سیر پر بھی لے کر جاتے ہیں جس سے اُن کو ڈپریشن سے نجات ملتی ہے اور اُن کا رویہ نرم ہوتا ہے۔

ماہرین نفسیات کے خیال میں جسمانی تھکاوٹ اور ذہنی دباؤ کو دور کرنے کے لیے عمومی طور پر گھوڑوں کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین