• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں سب سے پرانے اخبار کا دفتر سیل

مودی حکومت نے اظہارِ آزادیٔ رائے پر ایک اور وار کیا ہے، قابض حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے مشہور اور سب سے پرانے اخبار’کشمیر ٹائمز‘ کا دفتر بغیر کوئی وجہ بتائے سِیل کر دیا۔

اخبار کی مالک انورادھا بھاسن نے اقدام کو انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اپنے ردِ عمل میں کہا ہے کہ وہ وادی میں صحافت پر کیئے گئے اس نئے حملے پر خوفزدہ ہے۔

کشمیر ٹائمز کی مالک انورادھا بھاسن نے کہا ہے کہ سری نگر میں ان کے دفتر کو بغیر کسی قانون کے بند کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کوئی تحریری نوٹس نہیں دیا گیا۔


انورادھا بھاسن نے یہ بھی کہا ہے کہ مودی کی زیرِ قیادت فاشسٹ بھارتی حکومت کے خلاف بولنے اور کشمیر میں میڈیا پر پابندیوں کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے پر ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی۔

عدالت جانے پر ان کے اخبار کو حکومتی اشتہارات پہلے ہی روک دیئے گئے تھے۔

تازہ ترین