پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ وقاص خان میرا بھانجا اور تحریک انصاف کا ورکر ہے اس کو سلام پیش کرتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملے سے متعلق کہا ہے کہ تھانے گئے اور پولیس کو کہا کہ ایف آئی آر کاٹنی پڑے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹن(ر) صفدرکی ضمانت کا اعلان مریم نواز نے کیا، کیپٹن(ر) صفدرکی ضمانت منسوخی کے لیے جوڈیشل میجسٹریٹ کے پاس جا رہے ہیں، کون سے قانون کے تحت صفدر کو عدالت سے ہی رہا کر دیا گیا تھا۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت ضمانت منظور ہونے پر ملزم کوجیل لے جایا جاتا ہے اور وہیں سے رہائی ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مقدمہ درج کرانے والے وقاص خان کی ضمانت منظور کر لی۔
مفرور ملزم وقاص خان نے عدالتِ عالیہ میں اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے پولیس پر حملے میں ملوث ہونے کے مقدمے میں مفرور ملزم وقاص کی ضمانت منظور کی ہے۔