• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف اور بلاول بھٹو زرداری کا ٹیلی فونک رابطہ


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان کراچی واقعے پر تبادلہ خیال ہوا۔


چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے آرمی چیف کی جانب سے کراچی واقعے کا نوٹس لینے پر ستائش کا اظہار کیا۔

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی واقعے پر شفاف انکوائری پر آرمی چیف کے احکامات کو بھی سراہا۔

تازہ ترین