وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی بہروپیوں کے ڈرامے کا واحد مقصد اپنی بے تحاشا کرپشن کی پردہ پوشی ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے یہ بھی کہا کہ یہ لوگ قومی مجرم ہیں، انھوں نے قومی خزانے پر ڈاکا ڈالا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جان لیں عمران خان کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا۔