• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، کورونا کیسز میں نمایاں کمی، مزید احتیاط کی ہدایت

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب میں حالیہ ہفتوں کے دوران کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی مگر اس کے باوجود سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے خبردار کیا ہے کہ اگراس مہلک وَباء سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدابیر کونظرانداز کیا گیا تو ایک مرتبہ پھر مملکت میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ اس وقت متعدد ممالک میں کووِڈ-19 کی وَباء کی دوسری لہر چل رہی ہے اور اس کا بنیادی سبب لوگوں کا پیشگی احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہ کرنا اور چہروں پر ماسک نہ پہننا ہے۔ گزشتہ جمعرات سے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے روزانہ 400 سے کم کیس رپورٹ ہورہے ہیں، اب تک سعودی عرب میں کورونا وائرس کے کل تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 342582 ہوچکی ہے۔

تازہ ترین