• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی مظالم بے نقاب کرنیوالے انگریزی اخبار کا دفتر سیل

سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنےوالے انگریزی اخبار ʼکشمیر ٹائمز کے دفتر کو سیل کردیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ کے محکمہ املاک نے مرکزی شہر سری نگر کے پریس انکلیو میں واقع کشمیر ٹائمز کے دفتر کو سیل کردیا۔کشمیر ٹائمز کی خاتون مالک اور ایگزیکٹو ایڈیٹر انورادھا بھاسن نے الجزیرہ کو بتایا کہ ضلعی حکام نے ʼمجوزہ کارروائی کے لیے ضابطے کو نظرانداز کیا ۔ایگزیکٹو ایڈیٹر نے کہا کہ ʼہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا گیا، وہ (محکمہ املاک کے عہدیدار) آئے تو اس وقت دفتر میں عملہ کام کر رہا تھا۔

تازہ ترین