• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے فلور ملوں کو 1475 روپے 40 کلو گرام درآمدی گندم دیگا

اسلام آباد (حنیف خالد) پنجاب نے فلور ملوں کیلئے سرکاری گندم کا کوٹہ17 ہزار ٹن سے بڑھا کر 20 ہزار ٹن کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا اس کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں چکی کا آٹا جو ستمبر کے پہلے ہفتے میں 72 روپے کلو تھا منگل کو 88 روپے کلو تک جا پہنچا دوسری طرف خیبرپختونخوا کے فوڈ ڈائریکٹر نے نوٹیفکیشن 4126 ریلیزز جاری کیا ہے جو تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سٹوریج اینڈ انفورسمنٹ آفیسر راشنگ کنٹرولر کو پہنچا دیا ہے کہ فنکشنل فلور ملوں کو درآمدی گندم ریلیز کی جائے گی جس کے نرخ 40 کلو گرام گندم کے ایکس گودام 1475 روپے ہوں گے۔

تازہ ترین