• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست الاسکا میں 7.5 شدت کا زلزلہ، پانچ آفٹر شاکس، سونامی وارننگ جاری

لاس اینجلس (اے پی پی)امریکہ کی مغربی ریاست الاسکا کے ساحلی علاقے میں 7.5 درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کر دی گئی،تاہم زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ زلزلے کے بعد 5 یا اس ے زیادہ درجے شدت کے 5 آفٹرشاکس بھی آئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے منگل کو الاسکا کے شہر اینکرج سمیت کنگ کوو اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے جس کا مرکز قریبی شہر سینڈ پوائنٹ سے 100 کلومیٹر دور 25 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا جسے پوپوف جزیرہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ اس دوران فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
تازہ ترین