اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے میں شرکت نہ کرنیکافیصلہ کرلیا۔ بلاول بھٹوکل گلگت بلتستان جائیں گے۔ وہ گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلائیں گے،کوئٹہ جلسے میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی سینئر رہنما کریں گے۔سابق وزرائے اعظم یوسف رضاگیلانی یا راجا پرویزاشرف جلسے میں نمائندگی کرینگے،پی ڈی ایم کا کوئٹہ میں جلسہ25اکتوبرکو ہوگا۔