واشنگٹن(جنگ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک حریف جو بائیڈن کے درمیان حتمی بحث میں ’میوٹ‘ کا بٹن بھی شامل کیا جائے گا تاکہ ہر امیدوار کو بلا روک ٹوک بولنے کی اجازت مل سکے جبکہ ٹرمپ کی مہم نے اس تبدیلی پر اعتراضات اٹھادیا۔ریپبلکنز کا کہنا تھا کہ وہ جمعرات کی رات کو ہونے والے مباحثے شرکت کریں گے جو 3 نومبر کو ووٹنگ سے قبل بڑے پیمانے پر لوگوں تک اپنی بات پہنچانے کا آخری موقع ہے۔مباحثوں پر صدارتی کمیشن نے کہا کہ ٹینیسی کے نیش وِل میں ہونے والے مباحثے میں ہر امیدوار کا مائکروفون بحث کے ہر 15 منٹ کے سیگمنٹ کے آغاز میں دوسرے کو دو منٹ کی آغازی کلمات ادا کرنے کی اجازت دینے کے لیے میوٹ کیا جائے گا اور اس کے بعد دونوں مائکروفونز آن کر دیئے جائیں گے۔