آپ آف لائن ہیں
ہفتہ12؍ربیع الثانی 1442ھ 28؍نومبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مسلط حکمران پی ڈی ایم سے خوف زدہ ہیں‘ نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی‘ نیا زبلوچ ودیگرنے کہاہے کہ بلوچستان کی غیرجمہوری حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اس لے پی ڈی ایم کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے جمہوری جدوجہد نے مسلط حکمرانوں میں خوف مبتلا کررکھا ہے گجرانوالہ اور کراچی کے بعد 25 اکتوبر کا جلسہ عام دھاندلی زدہ حکومت کے خلاف تاریخی عوامی ردعمل ہوگا ان خیا لات کااظہار انہوںنےپی ڈی ایم کوئٹہ جلسے سے متعلق کلی اسماعیل میں عوامی رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس کی صدارت حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کی مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے رکن نیا زبلوچ اور اعزازی مہمان صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالصمد بلوچ تھے شرکاء سے نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو،عبید لاشاری جنرل سیکرٹری ریاض زہری حنیف کاکڑ نعیم بنگلزئی‘ جلیل ایڈوکیٹ ‘ محمود رند مرکزی کونسلرز ڈاکٹر دوست محمد لانگو،انیل غوری ارباب نذیر،حاجی لونگ نیچاری سینئر ارکان حاجی اکبر لانگو،حنیف ڈان،عمر بلوچ علی احمد شاہوانی،شعیب لانگو،غلام رسول لانگوعلی احمد خلجی بلال نیاز،ظہور لانگو،عبدالرحمن لانگوودیگرنے بھی خطاب کیا ۔

کوئٹہ سے مزید