• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن:وزیراعظم نوازشریف اور چوہدری نثار کی ملاقات

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) وزیراعظم پاکستان نوازشریف نے اتوار کی سہ پہر وسطیٰ لندن کے چرچل ہوٹل میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں پاناما لیکس پاکستان کی موجودہ صورتحال اور 24اپریل کو تحریک انصاف کے جلسہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری نثار علی خان اتوار کو ہی جرمن سے لندن پہنچے تھے جبکہ نوازشریف اپنے طبی معائنہ کے لیے پہلے ہی لندن میں موجود ہیں۔
تازہ ترین