• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ڈاکوؤں نے MQM کے سابق MPA کو لوٹ لیا


کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ڈاکو ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

کامران اختر نے جیونیوز کو بتایا کہ ڈاکواؤں نے انہیں گھر کے باہر اسلحہ کے زور پر لوٹا۔


ذرائع کے مطابق ملزمان سابق رکن اسمبلی سے موبائل فون، نقدی اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوئے۔

کامران اختر کاکہنا تھا کہ دو موٹر سائیکل پر 4 ملزمان سوار تھے جنہوں نے اسلحے کے زور پر یہ کارروائی کی۔

تازہ ترین