• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دُنیا بھر میں مقبول تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ کا ایٹی ٹیوڈ سے بھرپور نیا انداز مداحوں کو خوب بھا رہا ہے۔

اسرا نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں بغیر کسی بیک گراؤنڈ کے اپنی ایک دلکش تصویر شیئر کی جس میں اُن کے لُک اور اسٹائل نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

View this post on Instagram

#Attitude @cihanalpgiray

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic) on


سفید لباس کے اوپر کالی جیکٹ پہنے اسرا انتہائی پُرکشش دکھائی دے رہی ہیں۔

ترک اداکارہ اکثر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دلکش تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح خوب سراہتے ہیں۔

اسرا بیلگیچ کی حالیہ تصاویر کو کچھ ہی دیر میں ان کے اکاؤنٹ پر لاکھوں لوگوں نے پسند کیا اور تعریفی پیغامات بھی لکھے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تُرک اداکارہ کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پاکستان کے متعدد برانڈز نے انہیں اپنا برانڈ ایمبیسڈر بھی مقرر کیا ہے۔

تازہ ترین