• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی تُرک اداکارہ اسرا بیلگیچ نے پاکستان کی قومی زبان اردو سیکھنا شروع کردی ہے۔

اسرا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ اردو کے روز مرہ استعمال ہونے والے جملوں کو سیکھنے اور پھر ان کا ترک زبان میں بولنے کا طریقہ سکھا رہی ہیں۔

پاکستان کے متعدد برانڈز کی ایمبیسڈر اسرا نے ویڈیو کے آغاز میں بتایا کہ وہ  روزمرہ استعمال کیے جانے والے اردو کے فقروں کو سیکھ کر پاکستانیوں کو اس کا ترک زبان میں ترجمہ کر کے بھی بتائیں گی۔

ویڈیو میں جو وہ پہلا جملہ بولتی ہیں وہ ہے جینوین بات یعنی اصل بات، اداکارہ کے پاس موجود ترجمہ کرنے والی ایپ انہیں بتاتی ہے کہ اس کا مطلب ہے صحیح وقت پر صحیح بات کرنا۔

اس کے بعد اسرا کو ’بہت اعلیٰ‘ کہتے سنا جاسکتا ہے، ان دونوں الفاظ کو وہ اپنی زبان میں بھی بول کر بتاتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش 02 منٹ کی ویڈیو میں اسرا اگلا جملہ ’کیا سین ہے، کہتی ہیں اور اس کے بعد لگاتار ’سین آن ہے‘ ’جو بات ہے‘ ’جگاڑ‘ کو بھی اپنی گفتگو کو حصہ بناتی ہیں۔

پاکستانیوں کے اسی طرح کے دیگر جملوں کو بھی ’آیا تے چھا گیا‘ ’چیتا‘ گفتگو کا حصہ بناتی ہیں، اور انہی کا ترک ورژن بھی تلفظ کے ساتھ ادا کرتی ہیں۔

آخر میں وہ یہ تمام فقرے اردو میں بولنے پر خوشی کا اظہار بھی کرتی ہیں۔

اس سے قبل اسرا نے پاکستان کی بریانی کو چکھنے کے بعد اسے اپنی نمبر ون ڈش قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ یہاں کی بریانی بہت مشہور ہے اور بہت مزیدار ہے، مجھے بہت پسند آئی ہے، میرے خیال میں یہ میری پسندیدہ ترین ڈش ہے، بالکل یہ میری نمبر 1 ڈش ہے۔

تازہ ترین