• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوئن مورگن نے غیرملکی دوروں کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی

لندن (جنگ نیوز) انگلش محدود اوورز ٹیم کے کپتان اوئن مورگن نے اپنے سمیت متعدد کرکٹرز کے غیر ملکی دوروں سے دستبرداری کی دھمکی دے دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کووڈ کے سبب بایو سیکیور ببل میں رہنا مشکل ثابت ہورہا ہے۔حیرت انگیز بات ہے کہ وہ آئی پی ایل کیلئے امارات میں ببل میں رہ رہے ہیں، جس پر انہیں اعتراض نہیں۔ اس سے قبل انگلینڈ نے جولائی میں کووڈ -19کے زیر اثر کرکٹ بحالی کے بعد ویسٹ انڈیز ، آئرلینڈ ، پاکستان اور آسٹریلیا کی میزبانی کی تھی۔

تازہ ترین