کراچی(پ ر)کراچی میں پرائیویٹ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے شکایت کی ہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کی انتظامیہ بچوں سے اس سال کی ماہ اپریل کی فیس زبردستی وصول کررہی ہے جبکہ ان بچوں کا تعلیمی سال گزشتہ 2019تا2020مارچ تا اپریل مکمل ہوگیا ہے اور ا س ماہ کی فیس کا کوئی جواز نہیں بنتا،فیس نہ دینے پر پرائیوٹ اسکولزاتنظامیہ بچوں کو مارکس شیٹ نہیں دے رہی اور کالج فارم کی تصدیق بھی نہیں کررہی جس کی وجہ سے بچوں کوکالج میںداخلہ فارم جمع کرانے میں پریشانی ہو رہی ہے، والدین نےڈائریکٹرجنرل پرائیویٹ اسکولز، لڑیسی ڈیپارٹمنٹ گورنمٹ آف سندھ سے اپیل ہے کہ وہ فوری طورپرکارروائی کرئے بچوں کے تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچائیں۔