• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بنگلادیش میں 5 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا سمیت ملک کے مختلف حصوں میں کچھ دیر قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے بعد لوگ اپنے گھروں دفتروں اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید