ملائشین وزیرِاعظم انور ابراہیم نے پاکستان اور افغانستان کشیدگی پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ملائشین وزیرِاعظم نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
انور ابراہیم نے دونوں جانب جانی نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان فوجی آپریشن فوری طور پر روک دیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے جائز سیکیورٹی خدشات کا ازالہ ہونا چاہیے۔
ملائشین وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھی احترام کیا جانا چاہیے اور مذاکرات کی میز پر ہی مصالحت ممکن ہے۔