• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیٹف اجلاس شروع، پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ کل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، اجلاس 21سے23اکتوبر کےد وران منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں تک مالیاتی رسائی کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لے گا۔

اجلاس میں پاکستان کے گرے لسٹ میں برقراررکھنے یا نکالنے سے متعلق کل جمعہ کو فیصلہ کیا جائے گا جس کا اعلان ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا جائے گا،پاکستان نے زیادہ ترسفارشات پرعملدرآمدمکمل کرلیا،بلیک لسٹ کرنیکاامکان نہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ پاکستان نے زیادہ تر سفارشات پر عملدرآمد مکمل کر لیا ہے جبکہ متعدد اقدامات بھی کیے گئے ہیں ، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کے 27نکات پر مشتمل دیئے گئے نکات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان نے اپنی رپورٹ 13اکتوبر کو بھجوا دی تھی جس کے مطابق پاکستان نے 27 میں سے 21 نکات پر مکمل اور 6 نکات پر جزوی عملدرآمد مکمل کر لیا ہےاس حوالے سے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں فیصلہ کیا جائےگا۔

تازہ ترین