لاہور(نمائندہ جنگ)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو گلگت بلتستان میں الیکشن مہم کی مصروفیات کی وجہ سے پی ڈی ایم کے زیراہتمام 25اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ میں شرکت نہیں کریں گے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو بلتستان میں الیکشن مہم کی مصروفیات ہیں لہذا وہ کوئٹہ میں ہونے والے جلسہ میں ویڈیو لنک خطاب کریں گے اور ان کی جگہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں پارٹی کا وفد کوئٹہ جلسہ میں شرکت کرے گا وفد میں پارٹی کے مرکزی اور صوبائی رہنما شامل ہوگے جبکہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے جیالے بھی جلسہ میں شرکت کریں گے۔