کراچی (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل ولیم بار پر دبائو ڈالا ہ کہ وہ فوری طور پر ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر کے خلاف کرپشن سے متعلق تحقیقات شروع کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی جوبائڈن پر کرپشن الزامات عائد کرتے رہے ہیں تاہم، صدارتی انتخابات قریب آتے ہیں اب انہوں نے اٹارنی جنرل پر دبائو بڑھادیا ہے۔ ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کو عمل کرنا ہوگا اور جلد کرنا ہوگا۔ انہیں جلد کسی کی تقرری کرنا ہوگا، یہ بڑی کرپشن ہے اور اس انتخابات سے قبل اس کا سراغ لگانا ہوگا۔