• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمارٹ لاک ڈاؤن یا پھرمکمل لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے: کامران بنگش


وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ موجود ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن یا پھر مکمل لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

کامران بنگش نے جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ باعث تشویش ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کیسز میں اضافے پر دوبارہ سے ہمیں سخت اقدامات کرنے پڑیں گے۔


کامران بنگش نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کا خطرہ موجود ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن یا پھر مکمل لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا تھا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، تین ہفتے پہلے تک عالمی وبا کورونا کی صورتحال بہتر تھی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات ہوئیں جو پریشان کن ہے، پہلے کورونا کیسز کی شرح 2 فیصد سے نیچے تھی، اب 2 اعشاریہ 47 ہوگئی ہے۔

تازہ ترین