• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش: ریپ کے بڑھتے واقعات کےخلاف احتجاج زور پکڑنے لگا


بنگلہ دیش میں عصمت دری کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف احتجاج زور پکڑنے لگا ہے، احتجاجی مظاہرین نئے قانون میں سزائے موت کو بھی ناکافی قرار دے رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بدھ کے دن بڑی تعداد میں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

حالیہ ماہ میں بنگلہ دیش خواتین کے ساتھ ریپ کے کیسز رپورٹ ہونے کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسی ماہ حکومت نے خواتین کی عصمت دری پر موت کی سزا کا قانون پاس کیا تھا۔


تاہم اب خواتین کے حقوق کی مہم چلانے والے قوانین میں تبدیلی اور نظام عدل میں اصلاحات اور اسے تعلیم کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

خواتین کے حقوق کی مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اصل اعداد و شمار بہت زیادہ ہیں کیونکہ اس طرح کے جرائم اکثر رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔

احتجاج کرنے والوں کا مقصد موت کی سزا کے ساتھ قوانین کے مؤثر استعمال پر زور دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین