• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی خبر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے، ترجمان نیب


قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

ترجمان نیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی خبر بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔


نیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائی کو مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نیب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائی نیب کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہے۔

تازہ ترین