ملتان(سٹاف رپورٹر ) ایوب اسٹیڈیم کینٹ میں ایلیٹ پولیس کے جوانوں کا فیزیکل ٹیسٹ ہوا جس میں ایلیٹ کے 245جوانوں کے ہمراہ سی پی او ملتان محمد اظہر اکرم ، ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹرعاطف اکرام ، ایس پی گلگشت علی مردان کھوسہ ،اے ایس پی حفیظ الرحمان بگٹی ، ڈی ایس پی جاوید احمد خان،منصور عالم اور محمد نصراللہ وڑائچ نے حصہ لیا جس میں ایک میل کی دوڑ کا مقابلہ ہوا، اے ایس پی یو ٹی حفیظ الرحمان بگٹی نے دوڑ میں اول پوزیشن حاصل کی جبکہ فزیکل چین اپ میں عقیل نے اول پوزیشن حاصل کی اور پُش اپ میں شوکت علی نے پہلی پوزیشن لی،فزیکل سیٹ اپ میں شوکت حسین نے اول پوزیشن حاصل کی، سی پی او محمد اظہر اکرم نے اول پوزیشن حاصل کرنے والے جوانوں کو پانچ پانچ سو روپے نقدی انعامات دئیے،انہوں نے کہا کہ عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے پولیس جوانوں اور افسروں کا فیزیکلی فٹ ہونا نہایت ضروری ہے ، ملتان پولیس ہر وقت کسی بھی مشکل اور خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیار ہے،پولیس کے جوانوں کے لئے ایسے فیزیکل ٹیسٹ کا ہونا نہایت ضروری ہے تاکہ پولیس کے جوان ہر وقت تازہ دم رہ سکیں اور مشکلات کا سامنا کرنے میں انہیں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔