• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 276 نئے کورونا وائرس مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 6551 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، جس کے نتیجے میں 276 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1562125 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 142917 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 343 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اب تک 136102 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ 


وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید ایک مریض انتقال کرگیا، اس طرح صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2591 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 4224 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 3954 مریض گھروں اور 4 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 266 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا متاثرہ 165 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 22 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ صوبہ بھر کے 276 کورونا کیسز میں 214 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 86، ضلع جنوبی67، ضلع کورنگی25، ضلع وسطی 20، ضلع ملیر11 اور ضلع غربی میں 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

صوبے کے دیگر اضلاع خیرپور11، حیدرآباد 9، میرپورخاص 6، سانگھڑ اور سکھر 3۔3 کیسز، بدین، ٹنڈوالہیار، ٹھٹہ اور عمر کوٹ 2۔2 کیسز، دادو، لاڑکانہ، مٹیاری، شہید بینظیرآباد اور شکارپور میں1۔1 کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین