وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 8182 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 286 نئے کیسز سامنے آئے۔ سندھ میں اب تک کورونا کے 1540247 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ صوبے میں اب تک 142134 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے مزید 471 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اس طرح اب تک 135296کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح اب تک صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2583 ہوگئی ہے۔ اس وقت 4255 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 4014 مریض گھروں اور 5 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 236 مریض زیرعلاج ہیں۔ جبکہ کورونا متاثرہ 169 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت کورونا کے 22 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 286 کورونا کیسز میں 200 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی 62، ضلع جنوبی 49، ضلع کورنگی47، ضلع ملیر 26، ضلع وسطی 12 اورضلع غربی میں 4 کیسز ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبے کے دیگر اضلاع حیدر آباد27، بدین اور کشمور 8-8 کیسز، لاڑکانہ 6، قمبر 4، مٹیاری3، شہید بینظیرآباد اور سکھر2-2 کیسز، میرپورخاص، سانگھڑ اور سجاول میں 1-1 کیس سامنے آیا ہے۔