وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 7843 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 293 نئے کیسز سامنے آئے۔
کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1555574 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اور صوبے میں اب تک 142641کیسز سامنے آچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے مزید 265 مریض صحتیاب ہوگئے۔ اب تک 135759 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج کورونا کے باعث مزید 3 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح اب تک صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 2590 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 4292 مریض زیر علاج ہیں۔ 4029 مریض گھروں اور 4 مریض آئسولیشن سینٹرز پر ہیں۔ جبکہ مختلف اسپتالوں میں 259 مریض زیرعلاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ 166 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 22 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 293 کورونا کیسز میں 164 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع جنوبی 51، ضلع شرقی 38، ضلع ملیر 25، ضلع کورنگی 23 ، ضلع وسطی 19 اورضلع غربی میں 8 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع شکاپور 20، حیدرآباد 18، خیرپور، مٹیاری اور نوشہرو فیروز 7-7 کیسز، سکھر 6، شہید بینظیرآباد، ٹھٹہ اور دادو 5-5 کیسز، گھوٹکی، قمبر اور لاڑکانہ4 - 4 کیسز، جبکہ میرپورخاص 2، سجاول، ٹنڈو محمد خان اور جامشورو میں1-1 کیس سامنے آیا ہے۔