پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کون سی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ایک خاتون کے کمرے میں دروازہ توڑ کر زبردستی گھس آنا، جب وہ سو رہی ہو، تو کیا انتقام کی آگ واقعی اتنا اندھا کردیتی ہے کہ انسان اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے؟۔
انہوں نے کہا کہ کونسی ریاست اپنی ہی بیٹیوں کے ساتھ ایسا سلوک کرتی ہے؟ مافیا کون ہے، ریاست کے اوپر ریاست کیا ہوتا ہے، آج سب کے سامنے ہے۔
اختلاف رائے پر کسی کو نانی نانی کہنے پر مریم نواز نے کہا کہ اسی سے اندازہ لگا لیں کہ کتنا گھبرائے ہوئے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت جاتی نظر آ رہی ہے اور صفحہ پلٹ گیا ہے۔