امریکا کے صدارتی امیدواروں کے درمیان آخری مباحثہ آج ہوگا، آخری مباحثے میں شرکت کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نیش ویل پہنچ گئے۔
مباحثے کے لیے ڈیموکریٹ حریف جو بائیڈن بھی ٹینے سی پہنچ گئے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بارٹرمپ ضوابط کا خیال رکھیں گے۔
واضح رہے کہ مباحثے کی انتظامیہ نے امیدوار کے بات کرنے کے دوران مداخلت روکنے کے لیے دوسرے امیدوار کا مائیک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی آواز بند کرنے کا آپشن غیر منصفانہ ہے۔
علاویں ازیں صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کے لیے اپنا ووٹ 3 نومبر سے پہلے ڈالنےکا فیصلہ کیا ہے، وہ ہفتے کو فلوریڈا میں اپنا ووٹ ڈال دیں گے۔