لاہور(وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان کے تمام اسلامی و عرب ممالک سے تعلقات برادرانہ ہیں اور پاکستان مسلم امہ کے درمیان وحدت اور اتحاد چاہتا ہے۔عرب اسلامی ممالک میں پچاس لاکھ کے قریب پاکستانی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اور اسلامی اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے وزیر اعظم پاکستان نے انہیں جو ذمہ داری سونپی ہے وہ اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح عرب اسلامی ممالک میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کا حل اور عرب اور اسلامی دنیا سے روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔