• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ میں پریکٹس میچ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی آج ٹریننگ کیمپ میں ون ڈے پریکٹس میچ کھیل رہے ہیں، مختصر دورانیے کے کیمپ میں کوویڈ 19 ایس او پیز کا سختی سے خیال رکھا جا رہا ہے۔

زمبابوے کے خلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے جہاں آج کھلاڑی پریکٹس ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔

گزشتہ روز کھلاڑیوں نے تین گھنٹے کا ٹریننگ سیشن کیا ، اس دوران کوویڈ 19 پروٹوکولز کا خاص خیال رکھا گیا۔


بائیو سیکور ببل میں ہونے کے باوجود کوشش کی گئی کہ ایک جگہ زیادہ رش نہ ہو، گروپس میں کھلاڑی ٹریننگ کرتے رہے جبکہ نیٹس بھی الگ الگ لگائے گئے ۔

اس دوران گراؤنڈ اسٹاف کو کھلاڑیوں کے قریب جانے یا گیند کو پکڑنے کی اجازت نہیں تھی اس لیے کرکٹرز اور آفیشلز باونڈری طرف جانے والی گیندوں کو پکڑنے کے لیے خود جاتے رہے جبکہ نیٹ بولرز کو بھی ٹیم کے ساتھ بائیو سیکور ببل میں رکھا گیا ہے جن کی تعداد 4 ہے۔

تازہ ترین