• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی کرکٹرز اور ٹیم انتظامیہ ارکان کے بھی کورونا ٹیسٹ منفی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کوویڈ 19ٹیسٹ کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔ رپورٹ منفی آنے کے بعد اب وہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن گئے ہیں۔کھلاڑیوں کو آپس میں ملنے جلنے کی مکمل آزادی ہے۔ قومی ٹیم نےمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے جمعرات سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ تیس اکتوبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ لاہور کے ہوٹل میں ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہاڈاکٹر سہیل سلیم کا کھلاڑیوں کو کوویڈ 19 پرٹوکولز پر بریفنگ کرنل (ر) عثمان نے اینٹی کرپشن پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو بریفنگ دی۔ میڈیا پروٹوکولز کے حوالے سے ٹیم میڈیا مینجر رضا کیچلو نے کھلاڑیوں کو پالیسی سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین