• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


آسٹریلوی شہر برسبین میں ایک خوفناک اژدھے نے خاتون کے ایک پیر کو دبوچ لیا، سانپ نے اس انداز میں خاتون کو جکڑا کہ اسے مدد کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا۔

 خاتون کو اپنی گاڑی کے نیچے 3 میٹر لمبا اژدھا نظر آیا، اس نے نکالنے کی کوشش کی تو سانپ اس کے ایک پیر سے چمٹ گیا، اژدھے نے اتنی زور سے خاتون کو دبوچ رکھا تھا کہ خاتون کو شدید تکلیف محسوس ہورہی تھی۔

بعد ازاں متاثرہ خاتون نے پولیس کو کال کی جس پر اہلکار فوری طور پر جائے وقوع پہنچے اور خاتون کو ریسکیو کیا، ریسکیو کے بعد سانپ کو جھاڑیوں میں چھوڑ دیا گیا۔

تازہ ترین